مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈوزیئر امریکاکے حوالیکردیاہے ‘مشاہد حسین سید

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:26

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) مسلم لیگ (ق) کے سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈوزیئر امریکاکے حوالیکردیاہے ‘امریکا میں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق دعووٴں کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دنیا بھرمیں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی نمائندوں کوبھیجا گیا ہے۔

ہمارے وفد نے امریکا میں مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف فورمز پرگفتگوکی ہے ‘ اداروں اور شخصیات نے پاکستان کیموقف کوسناہے۔انہوں نے بتایاکہ انسانی حقوق سے متعلق ڈوزیئرامریکی محکمہ خارجہ کے حوالے کیاہے ‘امریکانے وعدہ کیاہے کہ آئندہ سال انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق بیان کیے گئے حقائق کوبھی شامل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :