کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ‘ تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہیں ‘ سید مراد علی شاہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کیلئے ہر وقت تیار ہیں ‘پولیس بھی بہتر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فی الحال اسلحے کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور پولیس اسلحے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے ‘اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں کام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، جو ہدایات دی تھیں اس پر عمل کرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کراچی کے علاقے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ صدرکا پورا علاقہ اصل شکل میں بحال کریں گے۔