پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے ملک کے لیے ہے ۔ چین

سی پیک منصوبےپر کام جاری ہے ، بلوچستان یا خیبر پختونخواہ کو کم حصہ ملنے کا تاثر غلط ہے ۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاولی جیان کا بیان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:07

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پورے ملک کے لیے ہے ۔ چین

بیجنگ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔06 اکتوبر 2016ء) : چین کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ سب کے لئے ہے ، اس منصوبے میں بلوچستان یا خیبر پختونخواہ کو کم حصہ ملنے کا تاثر بھی بے بنیاد ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے سی پیک منصوبے پر واویلا کرنے پر چنی سفارتخانے کی جانب سے سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چینی سفارتخانے نے سی پیک منصوبے کی تمام تر تفصیلات شئیر کر دی ہیں جن کے مطابق ساڑھے 51 ارب ڈالر کے منصوبے میں بلوچستان 16، سندھ 13پنجاب 12 خیبر پختونخوا میں 8منصوبوں پر کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے پاکستان اور اس کی عوام کو بیش بہا فوائد حاصل ہوں گے۔ چینی سفارتخانے کے ڈپٹی چیف آف مشن ژاؤلی جیان نے اپنے بیان میں کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر 51ارب 50 کروڑ ڈالر کے مختلف منصوبوں پرکام جاری ہے، جن میں سے بلوچستان میں 16، سندھ میں 13، پنجاب میں 12جبکہ خیبر پختونخوا میں 8منصوبوں پرکام ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

ژؤالی جیان نے برہم رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا اب بھی پاک چین اقتصادی راہداری کو چین پنجاب اقتصادی کو ریڈورکہاجائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق چینی سفارتی خانے کے ترجمان نے کہا ہے کہ سی پیک پورے پاکستان کیلئے ہے اور اس سے مغربی حصوں کے لوگوں سمیت تمام پاکستانی عوام کو فوائد حاصل ہوں گے ۔ انہوں نے حال ہی میں اردو اخبار میں شائع رپورٹ جس میں کہا گیا تھا تھا کہ چینی سفیر نے کے پی کے حکومت کو اقتصادی راہداری میں مغربی روٹ موجود نہ ہونے سے آگاہ کیا ہے، کو بے بنیاد قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ خبر جھوٹ اور غلط رپورٹنگ ہے۔ پاکستان کے مغربی حصوں میں سی پیک منصوبہ جات پر پیشترفت ہورہی ہے ۔ روزگار کے کئی منصوبہ جات پر عملدرآمد بھی کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم سی پیک پر مسلسل پیشترفت اور عوام کو جلدازجلد فوائد پہنچانے کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔

متعلقہ عنوان :