مالک کی نمائش پر پابندی، سپریم کورٹ کا قابل اعتراض مواد کی تفصیلات اور فلم سی ڈی پیش کرنے کا حکم

جمعرات 6 اکتوبر 2016 14:04

مالک کی نمائش پر پابندی، سپریم کورٹ کا قابل اعتراض مواد کی تفصیلات ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 اکتوبر۔2016ء) سپریم کورٹ نے فلم مالک کی نمائش کی اجازت کیخلاف حکومت اپیل پر قابل اعتراض مواد کی تفصیلات اور فلم سی ڈی پیش کرنے کا حکم دے دیا، جسٹس فائز عیسیٰ کہتے ہیں فیصلہ کرنے سے پہلے فلم دیکھنا ضروری ہے، شاہی فرمان جاری کرکے پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ پاکستان میں فلم مالک کی نمائش کی اجازت کیخلاف حکومتی اپیل پر سماعت ہوئی، عدالت نے عدالت نے حکومت سے قابل اعتراض مواد کی تفصیلات طلب کرلیں ساتھ ہی ڈپٹی اٹارنی جنرل کو فلم کی سی ڈی بھی پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

جسٹس فائز عیسیٰ کہتے ہیں فیصلہ کرنے سے پہلے فلم دیکھنا ضروری ہے، فلم میں ایسا کیا ہے جو توہین آمیز ہے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے اپنے دلائل میں کہا کہ حکومت کو سنسر بورڈ سرٹیفکیٹ منسوخ کرنے کا اختیار ہے، جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ سرٹیفکیٹ منسوخی سے پہلے انکوائری ضروری ہے، شاہی فرمان جاری کرکے پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔

متعلقہ عنوان :