شام میں امدادی قافلہ فضائی حملے کا شکار ہوا تھا، اقوام متحدہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:46

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) اقوام متحدہ کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹ تصاویر سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ گزشتہ ماہ شام میں امدادی قافلہ فضائی حملے کا ہی نشانہ بنا تھا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے سیٹلائٹ آبزرویشن پروگرام نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے فراہم کردہ سیٹلائٹ تصاویر کا تفصیلی تجزیہ کیا اور اس نتیجے پر پہنچا کہ 31 ٹرکوں پر مشتمل اس قافلے کو بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ حلب میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے کے قریب اس حملے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ امریکا نے اس حملے کی ذمہ داری روس پر عائد کی تھی۔ ماسکو نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ شواہد سے واضح ہوتا ہے کہ یہ زمینی حملہ تھا۔

متعلقہ عنوان :