پیرس ماحولیاتی معاہدہ چار نومبر سے نافذ ہو جائے گا

یورپی یونین اور 10 دیگر ممالک نے معاہدے کی توثیق کی دستاویزات جمع کرا دی ، فرحان حق

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:46

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء)ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے گزشتہ برس پیرس میں ہونے والا تاریخی معاہدہ رواں برس چار نومبر سے لاگو ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق کے مطابق یورپی یونین اور 10 دیگر ممالک نے بدھ کے روز اس معاہدے کی توثیق کی دستاویزات جمع کرا دی ہیں۔ جن ممالک کی طرف سے توثیق کی جا چکی ہے وہ دنیا میں مجموعی طور پر فضا میں ضرر رساں گیسوں کے 55 فیصد سے زائد اخراج کے ذمہ دار ہیں۔ معاہدے کو نافذ العمل کرنے کے لیے یہی شرط تھی جو اب پوری ہو گئی ہے۔ امریکی صدر باراک اوباما نے اس خبر کو ہمارے سیارہ زمین کے لیے ایک اہم موڑ قرار دیا ہے۔