کشمیر کی آزادی کا بیڑہ ریاست کی نوجوان نسل نے اٹھا لیا۔ بھارت نے یہ حقیقت نہ سمجھ کر خطے کا امن داو پر لگا دیا۔ بھارت تحریک آزادی کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے اس لیے خطے کے امن کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے ، اڑی حملے کا پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے ، تحقیقات ہونی چاہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی نیٹو کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:41

کشمیر کی آزادی کا بیڑہ ریاست کی نوجوان نسل نے اٹھا لیا۔ بھارت نے یہ ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ کشمیر کی آزادی کا بیڑہ ریاست کی نوجوان نسل نے اٹھا لیا۔ بھارت نے یہ حقیقت نہ سمجھ کر خطے کا امن داو پر لگا دیا۔ نیٹو کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول کا کہنا ہے کہ تنازع کشمیر کی فریق دو ایٹمی قوتیں ہیں ، دنیا اس مسئلے سے الگ نہیں رہ سکتی۔

وزیر اعظم نواز شریف سے نیٹو ملٹری کمیٹی کے چیئرمین جنرل پیٹر پاول کی ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت تحریک آزادی کی حقیقت کو سمجھنے سے قاصر ہے اس لیے خطے کے امن کے لیے مسائل پیدا کر رہا ہے ، اڑی حملے کا پاکستان پر الزام بے بنیاد ہے ، تحقیقات ہونی چاہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل پیٹر پاول نے کہا کہ تنازع کشمیر کی فریق دو ایٹمی قوتیں ہیں ، دنیا اس مسئلے سے الگ نہیں رہ سکتی ، مسلے کا حل ناگزیر ہے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان کے دشمن پاکستان کے دشمن ہیں۔افغانستان کا امن خطے اور پاکستان کے امن کے لیے ضروری ہے۔ نیٹو کمیٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ نیٹو کو دہشتگری کے خلاف پاکستان کی اس کامیاب پالیسی سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔

متعلقہ عنوان :