اسلام آباد کا”ڈان“رنگے ہاتھوں گرفتار، قبضے سے ملکی وغیر ملکی کرنسی و طلائی زیورات برآمد

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:39

اسلام آباد کا”ڈان“رنگے ہاتھوں گرفتار، قبضے سے ملکی وغیر ملکی کرنسی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے انسداد ڈکیتی ونگ کی ایک کارروائی کے دوران مشہور چور ”ڈان“ نامی شخص کو گرفتار کرکے 36لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات ، ایک ہزار پاؤنڈ ، 600 ڈالر اور ایک ہزار روپے نقدی برآمد کرلی گئی۔سپیشل انوسٹی گیشن یونٹ نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد سلیم عرف ڈان کو ڈرامائی انداز میں اس وقت گرفتار کرلیا جب وہ ایک چوری کے دوران چوری شدہ مال کو ٹھکانے لگانے کی کوشش کررہا تھا، پولیس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے اس کے قبضے دیگر مال مسروقہ کے علاوہ دو عدد قیمتی گھڑیاں، دو کیمرے اور ایک لیپ ٹاپ اور ایک موبائل بھی برآمد کرلیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق محمد سلیم عرف ڈان اسلام آباد میں درجنوں وارداتوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھا اور ایک دفعہ پہلے بھی گرفتار ہوا تھا تاہم اس کے باوجود وہ باز نہ آیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیپٹن ریٹائرڈ محمد الیاس کی ہدایت پر بشیر احمد نون ڈی ایس پی سی آئی اے نے ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے ایک عادی ملزم سزایافتہ ومشہور نقب زن کو گرفتار کرلیا اور ڈیمنڈ لگے دو عدد کیمرے ، ایک موبائل اور پوچ بھی برآمد کرلیا گیا ، محمد سلیم ولد رحی بخش تحصیل چشتیاں ضلع بہاول نگر کا رہنے والا ہے ، دوران تفتیش اس نے درج ذیل وارداتوں کا بھی انکشاف کیا ہے ،مورخہ 16مارچ کو مسمی سربلند خان والد نواب زدہ منیر خان ہوتی سیکٹر ایف ایٹ تھری کی ساس کے گھر چوری کی واردات کی جس پر مقدمہ نمبر90 مورخہ 30-03-16 بجرم380ت پ تھانہ مارگلہ درج ہوا ، بعد ازاں مورخہ 2-7-16کی درمیانی شب مسمی اکرم ذکی سیکٹر ایف ایٹ ون اسلام آباد کے گھر چوری کی جس پر مقدمہ نمبر 587 بجرم 380/457 تھانہ مارگلہ میں درج ہوا ۔

13-08-13کی درمیانی شب مسمی فلائٹ لیفٹیننٹ حافظ عثمان سیکٹر ایف ایٹ تھری کے گھر چوری کی واردات کی جس پر مقدمہ نمبر 341 مورخہ 13-06-14کو زیر دفعات 380اور457 تھانہ مارگلہ درج ہوا جبکہ سی آئی اے بی ایس پی اور ایس پی ایس آئی او کی زیرنگرانی سپیشل ٹیم نے ملزم کو پیشہ وارانہ مہارات کا مظاہرہ کرتے ہوئے سراغ لگاکر گرفتارکرلیا ، اس کے علاوہ بھی درجنوں وارداتیں کرنے کا انکشاف ہوا ہے اور اس کی مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جاسکے

متعلقہ عنوان :