خالی کرسیوں کے سامنے جوش خطابت دکھانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا،پی ٹی آئی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) تحریک انصاف نے کہا ہے کہ خالی کرسیوں کے سامنے جوش خطابت دکھانے سے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا،ایوان میں پڑی خالی کرسیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت مسئلہ کشمیر پر کتنی سنجیدہے،حکومت کے اس رویے کے باعث دنیا کا کوئی بھی ملک اس کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نعیم الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پارلیمان کی خالی کرسیوں سے معلوم ہوتا ہے کہ ایوان میں حکومت کتنی سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے ، مشترکہ اجلاس کی حالت یہ ہے کہ عملے اور گنتی کے چند اراکین کے علاوہ کوئی ایوان میں بیٹھنے کو تیار ہی نہیں ہے ، پاکستان تحریک انصاف کا مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست ثابت ہوا ہے ۔

خالی کرسیوں لابیز میں چند بیٹھے ہوئے افراد کے سامنے جوش خطابت دکھانے سے کشمیر کا مسئلہ کبھی حل نہیں ہو گا ، حکومت کے اس رویے کے باعث دنیا کا کوئی بھی ملک کشمیر کے مسئلے کو سنجیدگی سے لینے کو تیار نہیں ہے ۔نعیم الحق کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنانے والے اپنے ایوان کی خالی کرسیوں پر نظریں دوڑائیں کہ وہ کتنی سنجیدگی سے ایوان کو لے رہے ہیں۔