وزیرداخلہ چوہدری نثار کا صدیق الفاروق سے اظہار تعزیت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور محکمہ اوقاف کے چیئرمین صدیق الفاروق کے بیٹے کی وفات پر ان کے گھر جا کر تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ نے غمزدہ خاندان کو دعا دی کہ خدا وند قدوس انہیں صبر و جمیل عطاء فرمائے ، یہ حقیقت ہے کہ جوان بیٹوں کا صدمہ کسی صورت بھلایا نہیں جاسکتا، اللہ تعالیٰ آپ کے خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے ہمت عطاء فرمائے