عالمی ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل کی وزیراعظم سے ملا قات

عارضی نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی،خوراک کی فراہمی سمیت غربت کے خاتمے بارے امور پر تبا دلہ خیال تحفظ خوراک کیلئے ایف اے او کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے ، نواز شریف

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ کے ادارے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کے ڈائریکٹر جنرل ہوزئے گراز بانو ڈسلوا کی ملاقات ، عارضی نقل مکانی کرنے والوں کی بحالی اور ان کو خوراک کی فراہمی سمیت غربت کے خاتمے کیلئے بات چیت کی گئی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف سے ایف اے او کے ڈائریکٹر جنرل نے ملاقات کی اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ تحفظ خوراک اور غربت کے خاتمے کیلئے ایف اے او کی کوشش قابل تعریف ہے پاکستان میں پائیدار دیہی ترقی کیلئے ایف اے او کی خدمات قابل تحسین ہیں ایف اے او کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہر ہنگامی حالت میں فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن کا کردار اہم ہے وزیراعظم نے کہا کہ عارضی نقل مکانی کرنیوالوں کی بحالی میں بھی ایف اے او نے اہم کردار ادا کیا ہے تحفظ خوراک کیلئے ایف اے او کو ہر ممکن تعاون فراہم کرینگے اس موقع پر ایف اے او کے ڈی جی ہوز گرازبانو ڈسلوا نے کہا کہ ایف اے او خوراک سب کیلئے کے مقصد کے تحت کام کررہی ہے دنیا بھر میں تنظیم معیاری خوراک کی فراہمی کو یقینی بناتی ہے ہوزے نے وزیراعظم کو تنظیم کے جاری منصوبوں سے آگاہ کیا اوروزیراعظم کے تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا

متعلقہ عنوان :