عراق،موصل میں داعش کا فضائی حملہ،20جنگجو مارے گئے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:34

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) عراق میں داعش کے زیر قبضہ شہر موصل کے گاوٴں میں ایک فضائی حملے میں کم از کم بیس جنگجو مارے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فضائی حملہ موصل شہر کے جنوبی گاوٴں قیارہ میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں عراقی فوج کے کئی اہلکار بھی شامل ہیں۔ عرب ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ داعش کی جانب سے فضائی حملہ حکومت نواز جنگجووں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ پر کیا گیا۔ حملے میں کئی جنگجووٴں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ عنوان :