روس کی بے رخی، بھارت نے چین کیساتھ تعلقات کی بہتر ی کے لیے کو ششیں شروع کر دیں

اختلافات کے باوجود چین بھارت نے رواں ماہ میں مشرقی لداخ میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:33

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) چین اور بھارت نے اکتوبر کے دوران مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا۔انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کے مطابق پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کے بعد بھارت نے چین کیساتھ دفاعی شعبے میں تعلقات کو بہتر بنانا شروع کر دیا ہے اور رواں ماہ کے دوران مشرقی لداخ کے علاقے میں مشترکہ فوجی مشقیں کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل فروری میں بھی دونوں ممالک کی فوجوں نے مشترکہ مشقیں کی تھیں جبکہ 2015ء کے دوران چین میں بھی اسی قسم کی مشقیں منعقد کی جا چکی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چین اور بھارت کی مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد خطے میں امن لانا ہے۔ دونوں ممالک کا شمار دنیا کے تیزی سے ترقی کرنے والے معاشی ممالک میں ہوتا ہے تاہم 2013ء میں دونوں ممالک کے بارڈر کمانڈروں کے درمیان ہاٹ لائن قائم کرنے پر اتفاق ہوا تھا جس کا مقصد بارڈر پر ہونے والی اشتعال انگیزی کے خطرے کو کم کرنا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز اس حوالے سے نریندر مودی کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اور بھارت میں چینی سفیر کے درمیان نئی دہلی میں ملاقات بھی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :