ترک افواج کی شام میں داعش کیخلاف کارروائی، 23 دہشت گرد ہلاک

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:33

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) ترک مسلح افواج کی شام میں داعش کیخلاف فوجی کاروائی کے دوران 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ دہشتگردوں کے حملے میں 1 ترک فوجی جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ترک فوج کے سرحد پار شامی سرزمین پر شدت پسند تنظیم داعش کے ساتھ جھڑپ میں ایک ترک فوجی ہلاک جبکہ 23 جنگجو مارے گئے۔ یہ جھڑپیں ایک ایسے وقت پر ہوئی ہیں جب ترکی نے اپنے سرحدی علاقے کو باغیوں سے پاک کرنے کی مہم تیز تر کر دی ہے۔ ترک فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ سرحدی گاوٴں زیارہ کے قریب ہوئی جھڑپوں میں تین ترک فوجی زخمی بھی ہوئے۔

متعلقہ عنوان :