لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں مزید مہلت مانگ لی

سرفراز مرچنٹ کا مہلت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:32

لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں مزید مہلت مانگ لی

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔۔06 اکتوبر۔2016ء) لندن پولیس نے منی لانڈرنگ کیس میں شواہد پیش کرنے کا فیصلہ کرنے کے لیے عدالت سے مزید دو ہفتے کی مہلت مانگ لی، پولیسکا کہناہے پاکستان سے عین وقت پر مزید دستاویزات ملی ہیں۔ سرفراز مرچنٹ نے مہلت کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کی استدعا پر عدالت اگلے دو دن میں پولیس اور ملزمان کے وکلاء کو بلا کرنئی تاریخ کا فیصلہ کرے گی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مواد پاکستان کی ایف آئی اے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھیجا گیا ہے۔تاہم منی لانڈرنگ کیس کے ایک اہم ملزم سرفراز مرچنٹ پولیس کی درخواست کوعدالت میں چیلنج کرنے جارہے ہیں، انکے وکلا کا موقف ہے کہ 4 سال سے جاری منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں اسکاٹ لینڈ یارڈ اب تک کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچی ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کے شواہد جمع کرانے کے بعد عدالت اس کیس کومزید چلانے یا نہ چلانے کا فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :