امریکا سمیت 40 سے زائد ممالک نے مسلح ڈرونز کی عالمی سطح پر فروخت کے منشور کی منظوری دیدی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء )امریکا سمیت 40 سے زائد ممالک نے اسلحے سے مسلح ڈرونز کی عالمی سطح پر فروخت کے منشور کی منظوری دیدی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منشور جاری کیا گیا ہے جس پر دستخط کرنے والوں میں برطانیہ، جرمنی، آسٹریلیا اور دیگر ممالک شامل ہیں۔

(جاری ہے)

منشور میں اس بات کو تسلیم کیا گیا ہے کہ مسلح ڈرونز کا غلط استعمال تصادم اور عدم استحکام کو فروغ دے سکتا ہے، اس سے دہشت گردی اور منظم جرائم کو بھی مدد مل سکتی ہے۔

منشور میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری مسلح ڈرونز کی ذمیدارانہ فروخت اور استعمال کے حوالے سے شفاف اقدامات کرے، ان کے استعمال پر عالمی قوانین لاگو کیے جائیں اور برآمد موجودہ عدم پھیلاو قوانین اور کثیرالجہتی ایکسپورٹ کنٹرول کے دائرے میں ہو۔