بھارتی افواج کی راجستھان میں جنگی تیاریوں میں اضافہ، 22سرحدی علاقوں کو خالی کرایا گیا ، اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زاہد فوج کو لایا جائے گا ،بھارتی فوج کی ٹینک کے میزائل بٹالین کو ریاست کے سرحدی علاقوں میں اتار دیا گیا

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:24

بھارتی افواج کی راجستھان میں جنگی تیاریوں میں اضافہ، 22سرحدی علاقوں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) بھارتی افواج نے راجستھان میں جنگی تیاریاں شروع کردیں، 22سرحدی علاقوں کو خالی کرایا گیا ، اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زاہد فوج کو لایا جائے گا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں بھارتی افواج کی تیاریوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اطلاعات ہیں کہ گزشتہ روز بھارتی فوج کی ٹینک کے میزائل بٹالین کو ریاست کے سرحدی علاقوں میں اتار دیا گیا ہے۔

اطلاع کے مطابق میزائل بردار ٹینکوں کی تعداد200کے لگ بھگ بتائی گئی ہے۔جسلمیر باڑ میر کے علاقوں میں بھارتی افواج نیاپنے ذخیروں کو محفوظ بتانے کے لئے زیر زمین سیف ہاؤسز کی نگرانی کا کام اسپیشل کمانڈوز کے سپرد کر دیا ہے کہا جا رہا ہے کہ راجستھان کے 22سرحدی علاقوں کو خالی کرایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

دو ہزار سے زائد خندقوں کو جو مورچوں کے طور سے استعمال میں آئیں گی تیار کیا گیا ہے۔

راجستھان میں اگلے چند دنوں میں ایک لاکھ سے زاہد فوج کو لایا جائے گا نیز باڑ میر پر راج باہینی کو لگا دیا جائے گا کہا جارہا ہے کہ جام نگر اور کچھ کے علاقوں میں بھارتی نیوی کی سرگرمیوں کی بھی اطلاعات ہیں کہا جارہا ہے کہ راجستھان کے علاقوں میں بھارتی آرمی نیوی اور ایئر فورس کے مشترکہ آپریشن برائے راجستھان کو تشکیل دے دیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے گنگا نگر میں گنگا کنال کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :