کیچ ‘ ایف سی کا شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن، آپریشن کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک ‘پانچ گرفتار

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:11

کیچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) ضلع کیچ کے علاقے کلوار اور ناگ میں ایف سی کا شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک اور پانچ کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتارملزمان سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے ناگ اور کلوار میں ایف سی نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک اور پانچ شرپسندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایف سی نے شرپسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کردئیے ، گرفتار ملزمان سے تیارہ شدہ آئی ای ڈی کا بیگ اور دس کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ۔ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک شرپسند ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر واقعات میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :