جنوبی وزیرستان ‘ پاک افغان سرحد کے قریب بم دھماکہ ‘ دس سالہ بچہ زخمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:11

جنوبی وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) جنوبی وزیرستان میں پاک افغان سرحد کے قریب بم دھماکہ ہوا جس میں دس سالہ بچہ شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق وانا کے علاقہ جڑا غنڈے میں گزشتہ روز نامعلوم افراد نے گاؤں کی دکانوں کے قریب ایک بم نصب کیا تھا ۔بم کے اوپر پچاس روپے کا نیانوٹ بھی لگایا تھا جیسے ہی نصیر نامی بچے نے پچاس روپے کا نوٹ دیکھا تو اس کو اٹھانے کی کوشش کی تو بم کا زور دار دھماکہ ہوگیاجس کیوجہ سے بچہ شدید زخمی ہوگیا۔زخمی بچے کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے