دنیا میں شدید غربت کی شرح 35 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد رہ گئی ،عالمی بینک

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:09

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) ورلڈ بینک نے کہاہے کہ گزشتہ 25 سال کے دوران دنیا میں شدید غربت کی شرح 35 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد رہ گئی ہے، اور اس حیرت انگیز کامیابی کا سہراچین کے سر ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق ورلڈ بنک نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ 1978ء میں کی جانے والی اصلاحات کے بعد سے چین نے حیرت انگیز طور پر غربت پر قابو پایا ہے۔

(جاری ہے)

اس عرصے کے دوران 80 کروڑ سے زائد افراد کو غربت سے نکال کر باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنایا گیا ، لوگوں کی اتنی بڑی تعداد کو غربت سے نکالنے پر نہ صرف چین میں غربت کی شرح میں کمی آئی ہے بلکہ اس کے اثرات مجموعی عالمی اعدادوشمار پر بھی مرتب ہوئے ہیں،ورلڈ بینک کی سینئر ڈائریکٹر برائے غربت اینا روینگانے اس رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہاکہ عالمی پیمانے پر غربت میں کمی کی کوششوں کے لئے بڑی حد تک چین کی کوششیں مثال ثابت ہوئی ہیں۔ اگر یہ کہا جائے کہ دنیا میں کوئی ملک دوسروں کو دکھا سکتا ہے کہ شدید غربت میں کمی کیسے کی جاسکتی ہے تو شاید یہ چین ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :