کینیا میں مشتبہ شدت پسندوں کا حملہ، چھ افراد ہلاک

جمعرات 6 اکتوبر 2016 13:03

نیروبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔06 اکتوبر۔2016ء)افریقی ملک کینیا میں شدت پسند گروپ الشباب کے مشتبہ عسکریت پسندوں کے حملے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔ادھر الشباب نے کہاہے کہ جب تک کینیا کی حکومت صومالیہ سے اپنے فوجی واپس نہیں بلاتی، حملوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات کینیا کے شمال مشرقی علاقے کے گورنر نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

منڈیرا کے گورنر علی روبا کے مطابق طریقہ کار کے اعتبار سے یہ حملہ یقینی طور پر الشباب کا ہی لگتا ہے۔صومالیہ کی سرحد کے قریب منڈیرا کے علاقے میں الشباب کی طرف سے اکثر حملے کیے جاتے ہیں۔ادھر الشباب نے ایک بیان میں کہاکہ جب تک کینیا کی حکومت صومالیہ سے اپنے فوجی واپس نہیں بلاتی، حملوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ الشباب کے خلاف نبرد آزما افریقن اتحادی فورس میں کینیا کے فوجی بھی شامل ہیں۔