بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی، اگر ہوئی تو ڈیڑھ ارب عوام متاثر ہوں گے، سینیٹر الیاس بلور

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:58

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سینیٹر الیاس بلور نے کہا ہے کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی، اگر ہوئی تو ڈیڑھ ارب عوام متاثر ہوں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر الیاس بلور نے کہا کہ پختون قربانیاں دیتے رہے ہیں اور ان قربانیوں کے نتیجے میں پنجاب کے دوست آرام سے سوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے، بھارتی حکومت کو شیوسینا کو کنٹرول کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اگر ہوئی تو ڈیڑھ ارب عوام متاثر ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :