سپیکر سردار ایاز صادق کی ارکان کی سرزنش

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:58

اسلام آباد ۔6اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ارکان کی غیر سنجیدگی کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی کہ ایوان میں ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو سے گریز کریں جس نے کوئی بات کرنی ہے گیلری میں چلا جائے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اجلاس کے دوران سپیکر نے محمود خان اچکزئی کی تقریر کے دوران رولنگ دی کہ ایک رکن ایوان میں تقریر کر رہے ہیں ان کی تقریر کو خاموشی سے سنا جائے۔ آپس میں بات چیت کے لئے گیلریاں موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :