شارجہ میں ایک بے قابو ٹرک عمارت سے ٹکرا گیا، چار افراد شدید زخمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:46

شارجہ میں ایک بے قابو ٹرک عمارت سے ٹکرا گیا، چار افراد شدید زخمی

شارجہ: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): گزشتہ رات شارجہ کے علاقے الخان میں ایک بے قابو ٹرک رہائشی عمارت سے ٹکرا گیا ۔ چار افراد ٹرک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئے ۔عینی شاہدین کے مطابق ٹرک بڑی رفتار کے ساتھ عمارت سے ٹکرایا جس سے نزدیکی دکانیں اور متعدد گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

(جاری ہے)

ایک ہندوستانی عینی شاہد کا کہناہے کہ وہ رات کا کھانا کھا رہا تھا کہ اس نے اچانک زور دار آواز سنی جب اس نے باہر دیکھا تو ایک ٹرک نزدیکی عمارت سے ٹکرایا ہوا تھا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سول ڈیفنس کا عملہ موقع پر پہنچ گیا تھا۔ زخمی افراد کو نزدیکی ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے ۔ حادثے کی تحقیقات جاری ہیں۔