برازیل میں بینک ملازمین کی ہڑتال تیسویں روز میں داخل

جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:27

ریوڈی جنیرو ۔ 6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) برازیل میں بینک ملازمین کی ہڑتال تیسویں روز میں داخل ہو گئی ۔ فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق بینک ملازمین تنخواہوں میں 15فیصد اضافے کے حق کیلئے گزشتہ ایک مہینے سے ہڑتال پر ہیں ۔

(جاری ہے)

لاطینی ا مریکہ میں برازیل کی معیشت اول نمبر پر ہے اور بینکوں کی ہڑتال کی وجہ سے ملکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ۔

حکومتی عہدیداروں نے بتایاکہ مظاہرین کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور اس سلسلہ میں پیشرفت بھی ہوئی ہے ۔ برازیل کی معیشت اس وقت مشکلات کاشکار ہے اور اس وقت افراط زر کی شرح 9فیصد ہے ۔ حکومتی ذرائع کے مطابق ملازمین کو 7فیصد اور ایک بونس کی پیشکش کی گئی ہے تاہم ملازمین کی طرف سے مثبت رد عمل سامنے نہیں آیا۔