بھارت مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر حقائق کو مسخ کر رہا ہے اور عالمی برادری کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔ پاک سرزمین سے دہشت گردی کاانفرااسٹرکچر جڑسے اکھاڑ دیا ہے، دفاع وطن کے لیے ہر حد تک جائیں گے،ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں ، پاکستان امن پسند ملک ہے ، مسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اندر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف جعلسازی اور حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 6 اکتوبر 2016 12:09

بھارت مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر حقائق کو مسخ کر رہا ہے اور ..

رسالپور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر حقائق کو مسخ کر رہا ہے اور عالمی برادری کو اس کی مذمت کرنی چاہیے۔ پاک سرزمین سے دہشت گردی کاانفرااسٹرکچر جڑسے اکھاڑ دیا ہے، دفاع وطن کے لیے ہر حد تک جائیں گے،ملکی دفاع ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے۔

رسالپور میں پاک فضائیہ کے 136 جی ڈی پی ، 82 انجیئرنگ کورس، 17 اے اینڈ ڈی اور پہلے لاجسٹک کورس کی پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاک فضائیہ کا پیشہ وارانہ صلاحیت میں کوئی مقابل نہیں ، پاکستان امن پسند ملک ہے ، مسلح افواج اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ حال ہی میں ہم نے دیکھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے اندر اور لائن آف کنٹرول کے اطراف جعلسازی اور حقائق کو مسخ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ عالمی برادری پاکستان کے خلاف بھارت کی ان کوششوں کی مذمت کرے، جس کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شراکت بے مثال ہے۔انھوں نے کہا کہ بھارت کے اس کھیل کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو مسخ کرنا ہے۔ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں حالیہ کشیدگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کردی ہے اور عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔

پاک فوج کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے جنرل راحیل شریف نے کہا کہ مسلح افواج اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں، مادر وطن کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنائیں گے اور دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کسی قیمت پر کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا-آرمی چیف نے خبردار کیا کہ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستان کے خلاف کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر دیگر ممالک کے ساتھ دوستی کی پالیسی پر مصروف عمل ہے۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ بھارت دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہمارا کردار مسخ کرنا چاہتاہے۔ دشمن کو جارحیت یا اسٹرٹیجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دشمن کی کسی بھی جارحیت یا سٹریٹجک غلط فہمی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

تقریب کے دوران آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے گرایجوایٹنگ کیڈٹس کو برانچ بیجز لگائے اور اعزازات تقسیم کیئے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ محمد نعمت اللہ نے حاصل کی ، بیسٹ فلائنگ کی چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی بھی محمد نعمت اللہ نے حاصل کی ، کالج آف ایرو ناٹیکل انجینئرنگ میں اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ وہاج امجد نے حاصل کی ، کالج آف فلائنگ ٹریننگ کی اعزازی شمشیر ایوی ایشن کیڈٹ رضا علی لے اڑے ، پہلے لاجسٹک کورس میں بہترین کارکردگی کی ٹرافی ایوی ایشن کیڈٹ سید جواد رضا رضوی نے حاصل کی۔