دبئی ٹرام کا سگنل توڑنے والے ڈرائیور کو 3000 جرمانے سمیت جیل کی ہوا کھانی پڑ گئی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:38

دبئی ٹرام کا سگنل توڑنے والے ڈرائیور کو  3000 جرمانے سمیت  جیل کی ہوا کھانی ..

دبئی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6 اکتوبر 2016ء): پچھلے ہفتے دنوں دبئی ٹرام کا سگنل توڑنے والوں کے لئے نئے جرمانے اور سزاؤں کا تعین ہونے کے بعد گزشتہ روز ایک عرب شہری اس قانون کی زد میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق عرب شہری نے دبئی ٹرام کے اشارے کو غیر قانونی عبور توڑا اور اس کے بعد تیز رفتار ی کے باعث ایک گاڑی سے ٹکرا گیا۔ دبئی ٹرام کے لیے بنائے گئے نئے قانون کے مطابق عرب شہری پر 3000درہم جرمانہ جبکہ ایک ماہ کی قید کی سزا بھی سنائی گئی ۔

(جاری ہے)

دبئی ٹرام کے سگنل پر لگائے گئے کیمروں سے صاف دیکھا جا سکتاتھا کہ اس نے کسی طرح بے احتیاطی سے سگنل توڑنے کے بعد ایک گاڑی سے ٹکر ماری ۔ مذکورہ واقعہ الصوفہ علاقے کے مین سگنل پر پیش آیا ۔ ٹریفک پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ کوئی بھی ٹرام کا سگنل توڑنے کی کوشش نہ کرے اس سے متعدد دفعہ ہولناک حادثات بھی پیش آئے ہیں ۔ دبئی ٹرام کا سگنل توڑنے پر مختلف سزاؤں کا تعین کیا گیاہے ۔جن میں جیل کی سزا اور بھاری جرمانے کی سزائیں شامل کی گئی ہیں۔