شورکوٹ،ملتان روڈ پر مسافر بس اور ٹرک میں تصادم ،3افراد جاں بحق،ایک زخمی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:17

شورکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) شورکوٹ میں ملتان روڈ کے قریب تیز رفتار بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق حادثہ اڈا کوٹھی ککی نو کے مقام پر پیش آیا جہاں گدھا گاڑی کو بچاتے ہوئے بس اور ٹرک میں تصاد م ہوگیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال شور کوٹ منتقل کردیا گیا۔ بس سانگلہ ہل سے ملتان جارہی تھی۔

متعلقہ عنوان :