امریکا میں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا، مشاہدحسین

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:17

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) سینیٹر مشاہد حسین سیدنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق ڈوزیئر امریکاکے حوالے کردیا ۔ امریکا میں بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک سے متعلق دعووٴں کو سنجیدگی سے نہیں لیاگیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے مشاہدحسین سید نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے دنیا بھرمیں مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے کیلئے پارلیمانی نمائندوں کوبھیجا گیا ہے۔

ہمارے وفد نے امریکا میں مسئلہ کشمیر سے متعلق مختلف فورمز پرگفتگوکی ۔ اداروں اور شخصیات نے پاکستان کے موقف کوسنا ۔انہوں نے بتایاکہ انسانی حقوق سے متعلق ڈوزیئرامریکی محکمہ خارجہ کے حوالے کیاہے۔امریکانے وعدہ کیاہے کہ آئندہ سال انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ میں مقبوضہ کشمیرسے متعلق بیان کیے گئے حقائق کوبھی شامل کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :