کراچی بڑا شہر ہے،ٹارگٹ کرنا آسان ہے،وزیراعلیٰ سندھ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء ) وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پاکستان کا بڑا شہر ہے، اسے ٹارگٹ کرنا آسان ہے تاہم ہم ہمیشہ تیار ہیں، شہریوں کو بھی اپنے اردگرد نظر رکھنی چاہیے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

صدر کے مختلف علاقوں کے دورے میں وزیراعلیٰ کے ہمراہ صوبائی وزرا جام خان شورو،مکیش کمار چاوٴلہ،ممتاز جکھرانی اور سرکاری افسران بھی تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ کو کے ایم سی کے کنسلٹنٹ نے ایمپریس مارکیٹ کی بحالی،روڈ نیٹ ورک اور سیوریج سسٹم کی بحالی پر بریفنگ دی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر کا پورا علاقہ اصل شکل میں بحال کریں گے۔ شہر میں کام ہوتا ہوا نظر آرہا ہے۔ ساوٴتھ اور ملیر کی ڈی ایم سیز سے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کو اختیارات دیئے ہیں جس کے تحت کچرا اٹھایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جو اسلحہ بازیاب ہوا ہے اس پر مجھے بریفنگ دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :