بلوچستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشتگرد ہلاک، 5 گرفتار،دوٹھکانے تباہ

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:16

کوئٹہ /کیچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) بلوچستان میں فائرنگ کے تبادلے میں 5دہشتگرد مارے گئے جبکہ 5کو گرفتار کرلیا گیا ۔ ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے ناگ اور کلوار میں ایف سی نے شرپسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین شرپسند ہلاک جبکہ پانچ شرپسندوں کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایف سی نے شرپسندوں کے دو ٹھکانے بھی تباہ کردئیے ، گرفتار ملزمان سے تیارہ شدہ آئی ای ڈی کا بیگ اور دس کلو بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔ ترجمان ایف سی کے مطابق ہلاک شرپسند ٹارگٹ کلنگ اور سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشت گردی کی دیگر واقعات میں ملوث تھے۔ دوسری جانب کوئٹہ میں مشرق بائی پاس کے قریب دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کردیا جبکہ حملہ کے بعد فائرنگ کے تبادلہ میں دو دہشتگرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی بائی پاس پر پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان مقابلے کے دوران دستی بم حملہ میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا ۔ جس کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشتگرد ہلاک، جبکہ دو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے دہشتگردوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :