شام میں تناوٴ، روس نے دو بحری جنگی جہاز واپس بحیرہ روم میں بھیج دیے

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:14

ماسکو ۔6اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) روس نے کہا ہے کہ اس نے دو بحری جنگی جہازوں کو واپس بحیرہ روم بھیج دیا ہے، جہاں وہ روسی فورسز کے ساتھ شامل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق یہ پیشرفت شام کے حوالے سے روس اور امریکا کے درمیان تناوٴ کے موقع پر سامنے آئی ہے۔ روس کی طرف سے گزشتہ روز یہ اعلان بھی کیا گیا تھا کہ اس نے300 ایس میزائل نظام بھی شام روانہ کیا ہے۔ روس نے گزشتہ مہینے یہ بھی کہا تھا کہ وہ اپنا ایئرکرافٹ کیریئر بحیرہ روم میں بھیجے گا تاکہ وہاں سے شام میں جاری بمباری میں مدد دی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :