امریکی اور روسی وزرائے خارجہ کے درمیان شام کے موضوع پر ٹیلیفون بات چیت

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:13

ماسکو۔6اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور اْن کے روسی ہم منصب سرگئی لاروف نے ٹیلیفون پر ہونے والی گفتگو میں شام کی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن میڈیا کے مطابق یہ بات روسی وزارتِ خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہی۔بیان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے یوکرین کے بحران اور شمالی کوریا کے معاملے میں اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں اشتراکِ عمل جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ ٹیلیفون گفتگو امریکی درخواست پر عمل میں آئی تھی۔

متعلقہ عنوان :