پالک بذریعہ ڈرل کا شت کریں ،ماہرین

جمعرات 6 اکتوبر 2016 11:12

سلانوالی۔6 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) زرعی ماہرین نے بتایا ہے کہ غذائی اعتبار سے پالک کے پتوں میں نشاستہ، چکنائی، لحمیات ،حیاتین الف ،ب، ج، کیلشیم اور آئرن پایا جاتا ہے۔ پالک کی کاشت کیلئے متعدل موسم کی ضرورت ہوتی ہے ۔پنجاب کے آبپاش علاقوں میں جولائی اگست میں کاشت کی ہوئی پالک کی فصل 7کٹائیاں دینے کے ساتھ ساتھ زیادہ پیدوار دیتی ہے۔

(جاری ہے)

وسط نومبر سے دسمبر تک کا شت ہونے والی فصل صرف ایک کٹائی دیتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کا شت کار پالک 15تا 20کلوگرام بیج فی ایکڑ کے حساب سے بذریعہ ڈرل کا شت کریں ۔پالک کیلئے زرخیز میرازمین کاانتخاب کریں۔کا شت سے ایک ماہ قبل زمین کو ہموار کرنے کے بعد گوبر کی گلی سڑ ی کھادڈا ل کر ہل اور سہاگہ چلا کر زمین میں ملاد یں اور کھیت کو پانی لگادیں۔ وتر آنے پر 2دفعہ ہل اور سہاگہ چلائیں۔

متعلقہ عنوان :