حوثی باغیوں کی جانب سے یمن میں قومی حکومت کا اعلان ، عبدالعزیز جبتور وزیراعظم مقرر

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:57

صنعا ۔6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) یمن کے حوثی باغیوں کی اعلی سیاسی کونسل نے ملک میں قومی حکومت کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔یمن کی عوامی تحریک انصاراللہ اور اسکی اتحادی جماعتوں پر مشتمل اعلی سیاسی کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق عدن کے سابق گورنر اور جنرل پیپلز کانگریس، جی پی سی کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ عبدالعزیز جبتور کو قومی حکومت کا وزیراعظم مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نئی کابینہ میں ابوبکر الکربی کو قومی کابنیہ میں وزیر خارجہ مقرر کیا گیا ہے جو سابق صدر علی عبداللہ صالح کی قیادت والی جی پی سی کی حکومت میں بھی وزیر خارجہ رہے ہیں۔ جنرل حسین خیران کو ملک کا نیا وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے، جنرل حسین خیران انقلابی کونسل میں بھی اسی عہدے پر فائز تھے۔اعلی سیاسی کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قومی کابینہ ستائیس وزرا پر مشتمل ہو گی جس میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں تاہم ان کے محکموں کا اعلان نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :