یورپی یونین میں روسی نمائندے کی امریکا پر نکتہ چینی

جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:55

برسلز ۔6 اکتوبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔۔06 اکتوبر۔2016ء) روس نے ایک بار پھر کہا ہے کہ امریکہ نے شام کے بارے میں روس کے ساتھ ہونے والے سمجھوتے کی خلاف ورزی کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین میں روس کے مستقل نمائندے ولادی میر چگوف نے برسلز میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ روس اور امریکا کے درمیان اصل اختلاف ہی یہ ہے کہ امریکہ نے شام کے بارے میں اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

(جاری ہے)

روسی نمائندے نے کہا کہ امریکا نے سمجھوتے کے بعض معاملات پر انتہائی پس و پیش سے کام لیا ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ روس سمجھتا ہے کہ امریکہ شام میں دہشت گردوں کی مسلسل حمایت کر رہا ہے۔اس سے قبل روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے بھی کہا تھا کہ امریکہ میں بعض حلقے پہلے دن سے روس اور امریکا کے درمیان مذاکرات کو ناکام بنانے کی کوشش کر رہے تھے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ روس بحران شام کے سیاسی حل کی کوشش جاری رکھے گا۔

متعلقہ عنوان :