مسلح افواج اندورنی و بیرونی چیلنجز کا منہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

کوئی غلط فہمی میں نہ رہے،مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے، جنرل راحیل شریف کا رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آئوٹ تقریب سے خطاب

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 6 اکتوبر 2016 10:10

مسلح افواج اندورنی و بیرونی چیلنجز کا منہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہیں، ..

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ مسلح افواج اندورنی و بیرونی چیلنجز کا منہ توڑجواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ رسالپور میں پاک فضائیہ کی پاسنگ آؤٹ پریڈکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے۔ دشمنوں کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔دہشتگردی کے انفرااسٹرکچر کو اپنی سرزمین سے جڑ سے اکھاڑنے میں کامیاب ہوئے۔

(جاری ہے)

بھارت کے حوالے سے آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں بربریت کی انتہا کر دی۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔بھارت کنٹرول لائن پر جعل سازی کے ذریعے بدنام کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ بھارتی کھیل کا مقصددہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو مسخ کرنا ہے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے واضح الفاظ میں‌کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ملکی دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہر مہم جوئی کامنہ توڑ جواب دیں گے۔اگر جارحیت مسلط کی گئی تو بھرپور قوت سے جواب دیا جائے گا۔