مقبوضہ کشمیر : فوجی کیمپ کے باہر حملہ آوروں کی فائرنگ

بھارتی فوج کی فائرنگ سے 2 مسلح افراد ہلاک ہو گئے، بھارتی میڈیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعرات 6 اکتوبر 2016 08:12

مقبوضہ کشمیر : فوجی کیمپ کے باہر حملہ آوروں کی فائرنگ

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔6اکتوبر۔2016ء) مقبوضہ کشمیر کے علاقے ہندواڑہ میں فوجی کیمپ کے باہر حملہ آوروں کی فائرنگ، فوجی کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی فائرنگ اور فوجی کیمپ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ فائرنگ 30 راشٹریا رائفلز کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ہوئی۔ بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ فائرنگ بھارتی فوج کی جوابی فائرنگ سے 2 مسلح افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور دیگر افراد کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔