پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے واپس وطن آنے کا اعلان کردیا

پانچ دن قبل میرے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیا گیا،عدالتوں کا سامنا کروں گا، واپس آنے کا ارادہ کیا تومیرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،جب پاکستان سے گیا تومیرے خلاف کوئی مقدمہ یا تفتیش نہیں چل رہی تھی،نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:26

دبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء شرجیل انعام میمن نے واپس وطن آنے کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پانچ دن قبل میرے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائرکیا گیا،عدالتوں کا سامنا کروں گا،جب واپس آنے کا ارادہ کیا تومیرا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا،جب پاکستان سے گیا تومیرے خلاف کوئی مقدمہ یا تفتیش نہیں چل رہی تھی،زرداری صاحب کے بیان کو توڑ موڑ کر پیش کیا گیا ہے،آج میرے خلاف وارنٹ جاری ہوا ہے تو میں نے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا ہے۔