روس اورپاکستان کے درمیان جامشورومیں600میگاواٹ تھرمل پاورپلانٹ لگانے پراتفاق

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:26

روس اورپاکستان کے درمیان جامشورومیں600میگاواٹ تھرمل پاورپلانٹ لگانے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) روس اورپاکستان کے درمیان جامشورومیں600میگاواٹ تھرمل پاورپلانٹ لگانے پراتفاق کرلیا گیا ۔بدھ کوروس کے نائب وزیرتوانائی نے وفاقی سیکرٹری پانی وبجلی یونس ڈھاگاسے ملاقات کی ۔ اعلامیہ وزارت پانی وبجلی میں کہا گیا ہے کہ روس کاسامنصوبے کے ذریعے اکتوبرسے اپریل تک بجلی فراہم کرسکے گا۔

(جاری ہے)

روس،پاکستان کے درمیان جامشورومیں600میگاواٹ تھرمل پاورپلانٹ لگانے پراتفاق کیا گیا ہے ۔کاسامنصوبے سے کرغزستان اورتاجکستان سے1300میگاواٹ بجلی آئیگی،اعلامیہ کے مطابق روس کاسامنصوبے میں اپنی تھرمل بجلی فراہم کرسکے گا،روسی نائب وزیرتوانائی نے کاسامنصوبے میں شمولیت پررضامندی ظاہرکردی۔مئی سے ستمبرتک کرغزستان اورتاجکستان سے بجلی آئیگی۔

متعلقہ عنوان :