راولپنڈی ،اڈیالہ جیل انتظا میہ نے محرم کے دوران اہل تشیع قیدیوں اور حوالاتیوں کیلئے مجالس اور عزاداری کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) راولپنڈی کی سینٹرل جیل اڈیالہ کی انتظا میہ نے محرم الحرام کے دوران جیل میں موجود اہل تشیع قیدیوں اور حوالاتیوں کیلئے مجا لس اور عزاداری کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں جیل ذرائع کے مطا بق اڈیالہ جیل کی بیرک نمبر 8میں عام قیدیوں اور حوالاتیوں کیلئے مجالس اور عزاداری کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں تا کہ یہا ں شیعہ مکتبہ فکر کے قیدی و حوالاتی مجالس اور عزاداری میں حصہ لے سکیں جبکہ سنٹرل جیل اڈیالہ میں سزائے موت کے قیدی چکر نمبر1 میں عزاداری میں حصہ لے سکیں گے جیل حکام کے مطا بق سنٹرل جیل اڈیالہ میں پابند سلاسل قید یوں اور حوالاتیوں کی مذ ہبی عبادات میں کسی قسم کی کو ئی رکاوٹ نہیں اور انھیں مکمل تعاون فراہم کیا جاتا ہے مجالس اور عزاداری کیلئے بھی تمام تر ضروری اقدامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :