ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد نے انیس قائم خانی کے خلاف کینٹ تھانہ حیدرآباد پر درج مقدمہ کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کردی

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:17

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدرآباد کی عدالت نے پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کے خلاف 1994ء میں کینٹ تھانہ حیدرآباد پر درج ہڑتال کے دوران وین جلانے کے مقدمہ کی سماعت27 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ سماعت پرملزم انیس قائم خانی کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر فاضل جج نے سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل کراچی کو ملزم کو آئندہ سماعت پر کراچی جیل سے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھا، بدھ کو سماعت کے موقع پر سینٹرل جیل کراچی کے سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے تحریری جواب جمع کرا یا گیا کہ ملزم انیس قائم خانی کراچی کے ہسپتال میں زیرعلاج ہے اور ہماری کسٹڈی میں نہیں ہیں ہسپتال سے ڈسچارج ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کر دیا جا ئے گا، عدالت نے مقدمہ کی سماعت 27 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

انیس قائم خانی پر1994 میں کینٹ تھانہ حیدرآباد میں مقدمہ درج کیا گیا تھاجبکہ وہ متحدہ قومی مومنٹ میں تھے، ان پر ہڑ تال کے دوران الرحیم شاپنگ سینٹر کے قریب اپنے دیگر مسلح ساتھیوں کے ساتھ وین چھین کر اسے آگ لگا نے کا الزام ہے۔

متعلقہ عنوان :