بھارت کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کرئے ،سربراہ پاکستان سنی تحریک

مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے حکومت پاکستان کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سفارتی سطح پر تیزی لانا ہوگی ،ثروت اعجاز قادری

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:16

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہاہے کہ بھارت کشمیر کا مسئلہ طاقت سے نہیں اقوام متحدہ کی قراردادوں سے حل کرئے ،طاقت کا مظاہرہ بھارت کو بہت مہنگا پڑے گا ،بھارت ہٹ دھرمی کی بجائے کشمیر کے مسئلے کو ڈائیلاگ کا راستہ اپنائے ،پاکستان مضبوط ومستحکم ریاست ہے جو ملک دشمن قوتوں کو بھرپور جواب دینا جانتا ہے ،بھارت کسی غلطی میں نہ رہے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانے کیلئے آخری حد تک جائیں گے ،ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جو دہشتگردی کو آکسیجن دیتی ہے ،بھارت بلوچستان ،کراچی میں دہشتگردی کو سپورٹ اور فنڈ مہیا کررہا ہے ،بھارت کی اب کوئی چال انشاء اللہ کامیاب نہیں ہوسکے گی ،ضرب عضب آپریشن کو دہشتگردوں اور ملک دشمن عناصر کیلئے کھلی تلوار ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گا ہ قادری ہاؤس پر کورنگی اور بدین سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کھلی دہشتگردی ہے ،عالمی برادری کشمیر کے مسئلے کو طول دینے کی بجائے اسے فوری طور پر حل کرئے ،پاکستان کے عوام ملک کی سلامتی کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں پوری قوم پاک افواج کے پیچھے کھڑی ہے ،مودی مذہبی جنونی اور انسانیت دشمن ہے ،بھارت میں مسلمانوں کا قتل معمول بن چکاہے انسانی حقوق کی تنظیمیں بھارت میں انتہا پسند ہندؤں کے ہاتھوں مسلمانوں کے قتل پر خاموش کیوں ہیں ،مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے حکومت پاکستان کوعالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے سفارتی سطح پر تیزی لانا ہوگی ،مودی سرکار کے جھوٹ کا پلندہ اب بے نقاب ہوچکا ہے ،پاکستان کی سیاسی ومذہبی اور عوامی طاقت فوج کے پیچھے ہے بھارت نے غلطی کی تو عبرت کا نشان بنادینگے۔