کراچی پولیس نے نائن زیروکے قریب برآمدہوئے والے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ڈی فیوز کرنے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی

پاک فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بھی مدد فراہم کرے گی۔پولیس کے پاس اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے لیے بھی کوئی محفوظ مقام موجود نہیں ہے، ڈی آئی جی ویسٹ برآمد شدہ اسلحہ ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کا تھا۔اسلحہ اور گولہ بارود بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مدد سے خریدا گیا ، اسلحہ کے ساتھ برآمد ہونے والی بلٹ پروف جیکٹس بھارتی ساختہ ہیں جو بی ایس ایف کے زیر استعمال ہے۔ذوالفقارلاڑک کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:16

کراچی پولیس نے نائن زیروکے قریب برآمدہوئے والے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کراچی پولیس نے نائن زیروکے قریب برآمدہوئے والے مہلک ہتھیاروں کو محفوظ کرنے اور دھماکہ خیز مواد کو ڈی فیوز کرنے کے لیے پاک فوج سے مدد مانگ لی ہے،پاک فوج اسلحہ کے گیج اور اس کی شناخت میں بھی مدد فراہم کرے گی۔پولیس کے پاس اتنی بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کے لیے بھی کوئی محفوظ مقام موجود نہیں ہے۔

اس ضمن میں ڈی آئی جی ویسٹ زوالفقار لاڑک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ برآمد شدہ اسلحہ اور گولہ بارود کی ڈمپنگ کے لیے جگہ فراہم کرنے کے لیے پاک فوج سے اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمد شدہ اسلحہ ساؤتھ افریقہ سیٹ اپ کا تھا۔اسلحہ اور گولہ بارود بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کی مدد سے خریدا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اسلحہ کے ساتھ برآمد ہونے والی بلٹ پروف جیکٹس بھارتی ساختہ ہیں جو بی ایس ایف کے زیر استعمال ہے۔

ڈی آئی جی نے کہاکہ برآمد اسلحہ کی کھیپ تاحال ڈی آئی جی آفس میں موجود ہے،برآمد اسلحہ کی موجود کے باعث ڈی آئی جی آفس کی سیکورٹی آر آر ایف کمانڈوز کے سپرد کردی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ برآمد ہونیوالے اسلحہ عارضی طور پر پاک فوج کے حوالے کر رہے ہیں۔ پولیس کے پاس اتنا زیادہ خطرناک اسلحہ رکھنے کیلے محفوظ مال خانہ موجود نہیں ہے۔ڈی آئی جی ویسٹ نے کہاکہ عدالت کے طلب کرنے پر پاک فوج سے اسلحہ واپس بھی لا سکتے ہیں ۔