آصفہ بھٹو زرداری کی سندھ پولیس کو شاباش

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:14

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چھوٹی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے پر سندھ پولیس کو شاباش دی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں بڑی مقدار میں اسلحہ برآمد کیا گیا ہے جو کراچی کی سڑکوں پر استعمال ہونا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں کراچی پولیس کو سلیوٹ کرتی ہوں۔ انہوں نے ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کو بھی شاباش دی ہے۔