سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کرپشن، سابق چیئرمین کیخلاف ریفرنس تیار

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) سندھ میں کرپٹ سرکاری ملازمین نے محکمہ تعلیم کو بھی چونا لگا دیا۔ کتابوں کے پیپر کی خریداری میں کروڑوں روپے ہڑپ کرگئے۔ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چیئرمین قادر بخش رند کے خلاف ریفرنس تیار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا نیب کی جانب سے انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے محکمہ تعلیم کے ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چئیرمین قادر بخش رند اور مینیجر کے خلاف تحقیقات کے بعد ریفرنس تیار کر لیا ہے۔ سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کے سابق چئیرمین قادر بخش رند کو نیب نے اپنے دفتر طلب کر لیا ہے۔ قادر بخش رند پر کتابوں کے لئے پیپر کی خریداری پر کروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے۔ نیب زرائع کے مطابق 2010-11 کے لئے ورلڈ بینک نے رقم جاری کی تھی جس میں سے سابق چئیرمین ٹیکسٹ بک بورڈ نے پیپر کی خرایداری میں 4 کروڑ روپے کی کرپشن کی ہے۔

متعلقہ عنوان :