نائن زیروکے قریب سے اسلحہ کی برآمدگی کا سہرا پولیس کو جاتا ہے، شہر کو بڑی تباہی سے بچالیا، ڈی جی رینجرز سندھ

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبرنے کہا ہے کہ نائن زیروکے قریب سے اسلحہ کی برآمدگی کا سہرا پولیس کو جاتا ہے، جنہوں نے اسلحہ برآمد کر کے شہر کوبڑی تباہی سے بچایاہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبر نے ڈی آئی جی ویسٹ گلبرگ آفس کا دورہ کیا اور وہاں عزیزآباد سے برآمد ہونے والے اسلحے کا جائزہ لیا۔اس موقع پرپولیس افسران نے برآمد ہونے والے اسلحے سے متعلق ڈی جی رینجرز کو بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے مزید کہا کہ اسلحے کی برآمدگی پر پولیس مبارک باد کی مستحق ہے ۔