عزیزآباد میں مکان سے برآمد اسلحہ بھتا خوری اور دیگر جرائم سے کمائے گئے پیسوں سے خریدا گیا، پولیس چیف کراچی

کراچی میں محرم کے دوران بڑی دہشت گردی کے لیے اسلحہ رکھا گیا تھا، اسلحے کا فارنزک کرایا جائے گا کہ یہ پہلے استعمال ہوا ہے یا نہیں، مشتاق مہر تحقیقات کررہے ہیں،اسلحے میں بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں،اس میں سرکاری اور نیٹوکااسلحہ بھی شامل ہے،اسلحے کی خریداری میں بڑے بڑینام آرہے ہیں، پریس کانفرنس

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:10

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء) کراچی پولیس چیف مشتاق مہرنے کہاہے کہ کراچی کے علاقے عزیزآباد میں مکان سے برآمد اسلحہ بھتا خوری اور دیگر جرائم سے کمائے گئے پیسوں سے خریدا گیا، اسلحہ چائناکٹنگ اوربھتاخوری کے لئے استعمال کیاجاناتھا، نواوردس محرم کواسلحہ دہشت گردی میں استعمال کیاجاناتھا،تحقیقات کررہے ہیں،اسلحے میں بلٹ پروف جیکٹس بھی شامل ہیں،اس میں سرکاری اور نیٹوکااسلحہ بھی شامل ہے،اسلحے کی خریداری میں بڑے بڑے نام آرہے ہیں،تحقیقات کررہے ہیں کہ مکان کتنے عرصے سے بندتھا،اسلحے کی فرانزک ٹیسٹ کرائے جائیں گے،بڑی تعدادمیں اسلحہ ملاہے،گنتی جاری ہے،کارروائی میں حصہ لینے والی ٹیم کودس لاکھ روپے انعام دیاجائے گا۔

جس جگہ سے اسلحہ برآمدکیاگیا،وہاں کسی اورسیاسی جماعت کاہوہی نہیں سکتا۔

(جاری ہے)

۔ایڈیشنل آئی جی چیف مشتاق مہر نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ صبح 5بجے عزیز آباد نائن زیرو کے قریب بند مکان پر گرفتارملزم کی نشاندہی پر چھاپا مارا گیا، گرفتارملزم کے بیان کے مطابق یہ اسلحہ ایک سیاسی جماعت کا تھا، جس کی خریداری میں بڑے بڑے نام آرہے ہیں، بہت جلد مزید اسلحہ برآمد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں محرم کے دوران بڑی دہشت گردی کے لیے اسلحہ رکھا گیا تھا، اسلحے کا فارنزک کرایا جائے گا کہ یہ پہلے استعمال ہوا ہے یا نہیں،اس میں سرکاری اورنیٹو کااسلحہ بھی شامل ہے،جس جگہ سے یہ ملا ہے وہاں کسی اور پارٹی کا اسلحہ نہیں ہوسکتا۔کراچی پولیس چیف مشتاق مہر سے سوال کیا گیا کہ اسلحہ کس سیاسی جماعت کا ہے تو انہوں نے کہاکہ جب عزیز آباد بول دیا، نائن زیرو بول دیا تو پھرنام لینے کی کیا گنجائش رہ جاتی ہے، اس علاقے میں کوئی اور پارٹی ہے ہی نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ اسلحہ بھتا خوری اور چائنا کٹنگ کے پیسے سے خریدا گیا، جس کی خریداری میں لندن میں مقیم افراد، ”را“ اور جنوبی افریقہ نیٹ ورک کے لوگ ملوث ہیں ۔مشتاق مہرنے کہاکہ بڑی تعداد میں اسلحہ ملا ہے،جس میں مختلف بور کی لاکھوں گولیاں، سرکاری بلٹ پروف جیکٹس اور ہیلمٹ بھی شامل ہیں، جس کی گنتی ابھی جاری ہے، اس میں لندن میں مقیم افراد، را اور ساوتھ افریقہ نیٹ ورک کے لوگ ملوث ہیں، گزشتہ 8 ماہ کے دوران اس مکان میں کوئی نہیں آیا،اسلحے کی منتقلی سے متعلق تفتیش کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :