بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے گلگت بلتستان کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ تیار ہے،ملکی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

سابق امید وار قانون ساز اسمبلی جمشید خان اور میڈیا انچارج اے پی ایم ایل گلگت بلتستان سید تنویر حسین شاہ کا مشترکہ بیان

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:08

گلگت(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) سابق امید وار قانون ساز اسمبلی جمشید خان اور میڈیا انچارج اے پی ایم ایل گلگت بلتستان سید تنویر حسین شاہ نے کہاہے کہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج کے ساتھ گلگت بلتستان کا بچہ بچہ تیار ہے،ملک کی دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔ بدھ کو اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں پاک فوج مضبوط اور مستحکم ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم باجوہ نے بھارت کی طرف سے جھوٹے پروپگنڈوں سے پردہ فاش کر دیا ہے بھارت اب کسی کو منہ دیکھانے کا لائق نہیں رہ چکا ہے بھارت کو ہر مقام پر رسوائی اور تنہائی کے سواء کچھ نہیں ملے گا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کا ہر جوان ملک کی بقاء و سلامتی کیلئے جانوں کا نذرانہ دینے سے کبھی دریغ نہیں کریگی اوردشمنوں کے ہر عزائم کا نا کام بنا دینگے ۔ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بڑا دہشتگرد ہے وہ امن نہیں خانہ جنگی چاہتے ہیں ان کو دنیا میں رسوا کرنا چاہئے ۔بھارتی وزیر اعظم جھوٹے بیانات دیکر پاکستان کو بد نام کرنے کی مذمو م کو شش میں لگا ہوا ہے وہ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا اور دنیا کے سامنے ذلیل و خوار ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :