خورشید شاہ کا بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں عشائیہ،پرویز اشرف،فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ سمیت دیگر کئی اہم شخصیات کی شرکت

بدھ 5 اکتوبر 2016 23:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 5 اکتوبر- 2016ء ) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیہ دیا جس میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ، میاں منظور وٹو ، فریال تالپور، فاروق ایچ نائیک سابق صدر ازاد کشمیر، سویٹ ہومز کے سرپرست اعلی زمرد خان پی پی پی کے ممبران قومی اسمبلی، سنیٹرز اور پارٹی کی دیگر اعلی قیادت نے شرکت کی۔